پشاور: رکن اسمبلی نے گرڈ اسٹیشن جاکر بجلی بحال کردی
پشاور میں پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی نے گرڈ اسٹیشن میں جاکر خود بجلی بحال کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی نے پشاور کے اخوند ؤباد گرڈ اسٹیشن میں لوگوں کے ہمراہ جاکر خود بجلی بحال کردی۔
ذرائع کے مطابق عملے نے بہانہ کیا کہ فیڈرز میں خرابی ہے اس لیے بجلی بحال نہیں کی جارہی، خرابی کی وجہ سے کوئی کرنٹ لگنے سے مر بھی سکتا ہے۔
رکن اسمبلی فضل الٰہی نے کہا کہ ’کوئی خرابی نہیں ہے، اگر۔
پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں کرسکتے، واپڈا اہلکار کو گریبان سے پکڑیں جو اہلکار بجلی بند کرنے آئے انہیں پکڑ کر باندھ دیں۔
رکن اسمبلی فضل الٰہی نے بجلی بحال کرنے کے بعد عوام سے گفتگو بھی کی، بجلی بحال ہونے پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں سخت گرمی کے دوران بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام دہری اذیت میں مبتلا ہیں۔