لنڈی کوتل (ویب ڈیسک) نڈی کوتل بازار میں مقامی نوجوانوں نے طورخم بارڈر بندش کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، قومی مشران اور نوجوانوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین نے کالے جھنڈے اٹھائے بارڈر بندش نامنظور نامنظور، بارڈر بحال کرو کے نعرے لگائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ طورخم سرحد کے علاوہ ملک کے تمام سرحدیں کھلی ہیں ۔طورخم بارڈر بندش سے ہزاروں قبائل بے روزگار ہو گئے ہیں کورونا شرح انتہائی کم ہے، بارڈر بند رکھنا ظلم و زیادتی ہے جس کی بندش سےدوطرفہ تجارت بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ بارڈر بندش مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہےاورٹرانسپورٹ کا پہہ بھی بند ہے۔