پشاور:بی آر ٹی چارسدہ روڈ فیڈر روٹ آج سے فعال

بی آر ٹی پشاور کا چارسدہ روڈ فیڈر روٹ  آج سے فعال کردیا گیا۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد نے کہا کہ چارسدہ روڈ کے رہائشیوں کو بہترین سفری سہولت میسر ہوگی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ چارسدہ روڈ فیڈر روٹ کے آغاز کے بعد بی آرٹی فیڈر روٹس کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی میں سفر کرنے والوں کے اعدادوشمار میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ فیڈر روٹس کی بدولت بی آر ٹی سروس کی رسائی شہر کے ہر علاقے تک ممکن  ہوگی۔

صوبائی وزیر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ  بی آر ٹی سسٹم سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ  گورنمنٹ کے اس مفید منصوبے کا  خیال بھی رکھیں۔

دوسری جانب ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی چارسدہ روڈ فیڈر روٹ شاہ عالم پل سے ملک سعد اسٹیشن اور ملک سعد اسٹیشن سے شاہ عالم پل تک فعال ہوگئی ہے۔