بجلی اورگیس لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام سڑکوں پرنکل آئے

پشاور: بجلی و گیس کے ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں کااحتجاج ،گلشن رحمان کالونی کے مکینوں نے کوہاٹ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

مظاہرین نےپیسکو اور محکمہ سوئی گیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

مظاہرین کے مطابق سرکاری کالونی ہونے کے باوجود گھنٹوں بجلی و گیس عائب رہتی ہے۔کوئی کنڈہ نہیں ریکوری بھی ہو رہی پھر بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بچوں،خواتین اور بزرگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔انہون نے کہا کہ قریبی علاقوں کی بجلی چوری کی سزا ہمیں دی جارہی ہےگلشن رحمان کالونی سے لودشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔