مردان:مردان میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے متعدد مکانوں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے دو افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو عشا کے وقت مردان شہر اور گردونواح میں طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی۔
جس کے نتیجے میں مصری آباد, تمبولک, مایار,سربند,باجوڑو کورونہ اور دیگر جگہوں پر متعدد مکانات کی چھتیں گر جانے سے مبینہ طور پر ایک بچہ اور ایک خاتون جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال پہنچادیا گیا۔
ژالہ باری سے کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ کر چکنا چور ہوگئے اور فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔