پاکستان افرادی قوت کی برآمد میں بھارت اور بنگلادیش کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشیائی ممالک کی فہرست میں ٹاپ پر آگیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈھائی سال کے دوران 12 لاکھ 32 ہزار پاکستانیوں کو روزگار کیلیے بیرون ملک بھیجا گیا، 5لاکھ70ہزار پاکستانی سعودی عرب ،4لاکھ74ہزارمتحدہ عرب امارات گئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال اور عالمی پابندیوں کے باوجود 2لاکھ 25ہزار پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار ملا
وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے اس حوالے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے ایک کروڑ ملازمتوں کے وعدے کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں۔