خیبرپختونخوا میں خواتین پٹواری بھرتی کرنے کافیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا میں خواتین پٹواری بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈائریکٹرلینڈ ریکارڈ مشتاق حسین نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ خیبرپختونخوا بورڈ آف ریونیو میں 12 خواتین پٹواری بھرتی کی جائیں گی، پہلی بار پٹواری آسامیوں کے لیے ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔ ٹیسٹ کے بعد خواتین ملازمین کو جدید آئی ٹی کی تربیت بھی دی جائے گی۔

مشتاق حسین نے کہ ہم چاہتے ہیں وراثت سمیت خواتین کے مسائل خواتین پٹواری ہی حل کریں۔

 حکومت نے اعلیٰ تعلیم یافتہ تحصیلدار اور پٹواریوں کی بھرتی کا عمل شروع کیاہے۔نئی بھرتیوں میں 10 فیصد کوٹہ خواتین کیلئے رکھا گیا۔

 صوبے بھر میں 120 پٹواری ایٹا ٹیسٹ کے ذریعے بھرتی کئے جائیں گے۔

ایس ایم بی آر کے مطابق تعلیم یافتہ افراد بھرتی کرنے سے نا صرف شہریوں کو زمین سے متعلق درپیش مسائل جلد حل ہونگے بلکہ کرپشن میں بھی کمی ہوگی۔

محکمہ مال میں اصلاحات اور کرپشن کے اقدامات کو جہاں شہریوں نے خوش آئند قرار دیا وہیں ان کا کہنا ہے کہ پٹواری نظام میں بہتری کے لیے مزید ٹھوس اور جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔