خیبر پختون خوا کی کابینہ نے مالی سال 22-2021ء کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے بجٹ دستاویز پر دستخط کر دیئے۔
خیبرپختون خوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ کا تخمینہ 1118 ارب لگایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں گریڈ 1 سے 18 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
بجٹ میں گریڈ 19 سے گریڈ 22 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختون خوا کے بجٹ میں مزدوروں کی کم از کم اجرت 21 ہزار روپے کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 350 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی بجٹ میں بندوبستی اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کے لیے 150 روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔