لاہور: لاہور میں مدرسے کے طالب علم سے زیادتی کے واقعے میں ملوث مفتی عزیز الرحمان کے خلاف پشاور کی مسجد قاسم خان کی مقامی اور غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی بھی بول اٹھے ہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ٹویٹ کرتے ہوئے مفتی عزیز الرحمان کے خلاف سخت بیانات دئیے۔
مفتی شہاب الدین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عزیر الرحمن نامی درندے اور ذہنی مفلوج بندے کے فعل سے امن کے گہواروں،مدارس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سے سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔ مدارس کے انتظامی امور میں اصلاحات بھی وقت کی اشد ضرورت ہے۔ انتظامیہ آگے بڑھے، ہم انشاء اللہ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے زنا کے مرتکب افراد کو سزائیں مولویوں سے پوچھ کر نہیں دی گئیں۔
عزیز الرحمن لعنتی سے مذہبی طبقہ برات کا اعلان کرچکا ہے، ان کی اسناد، عہدے منسوخ ہوچکے ہیں۔ ایف آئی آر درج ہوچکی ہے۔ اب انتظامیہ کی باری ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروائی کو فی الفور آگے بڑھائے اور سخت ترین سزا دیں۔