سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں نائیک نزاکت خان شہید ہوگئے۔ شہید نائیک نزاکت خان کا تعلق اٹک سے تھا۔
آپریشن میں ہلاک دہشتگرد شمالی وزیرستان میں ٹی ٹی پی کے سرگرم رکن تھے اور سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
دریں اثناء وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان کے علاقہ اسپین وام میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔