پشاور : خیبرپختونخوا کے سکولوں اگست سے سیکنڈ شفٹ پروگرام شروع کرنےکافیصلہ کرلیا گیا ، سیکنڈ شفٹ سکول کے اوقات کار نارمل سکول چھٹی کے بعد شروع ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے سکولوں میں سیکنڈشفٹ پروگرام شروع کرنےکافیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ اگست سےسیکنڈشفٹ پروگرام شروع کرنےکافیصلہ کیاگیاہے، اولین ترجیح خیبرپختونخوا کےدور آفتادہ پہاڑی اضلاع کودی جائے گی۔
شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ سیکنڈشفٹ پروگرام کامقصدڈراپ آؤٹ ریشیوکم کرناہے، سیکنڈشفٹ میں سکولوں کواپ گریڈکیاجائے گا جبکہ پرائمری میں مڈل اورمڈل میں ہائی جبکہ ہائی میں ہائیرسیکنڈری کی تعلیم دی جائے گی۔
وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ موجودہ ٹیچرز کو بھی موقع دیاجائیگا اور نئے اساتذہ بھی بھرتی ہوں گے، سیکنڈشفٹ سکول کےاوقات کارنارمل سکول چھٹی کے بعد شروع ہوں گے۔
یاد رہے چند روز قبل خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے پشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سالانہ امتحانات 21 جون سے25 تک منعقد کرنے کی ہدایت کر دی تھی جبکہ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 28 جون 2021 کو کیا جائےگا۔
محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ جماعت اول سے ہشتم تک کے سالانہ امتحانات انگلش، اردو، ریاضی اور جنرل سائنس میں لیے جائیں گے۔