خیبرپختونخوا میں کورونا دم توڑنےلگا ہے،صوبہ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح صرف اشاریہ 7 فیصد رہ گئ۔
محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق صوبے میں ایک ہزار ٹیسٹ کرنے پر صرف ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوتی ہیں،جبکہ صوبے کے 24 اضلاع میں کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر ہوگئی اور 5 اضلاع میں کیسز کی شرح 1 فیصد جبکہ کسی ضلع میں بھی 3 فیصد کیسز سےزیادہ باقی نہ رہی۔
محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح صفر ہو جائے گی۔