سرکاری ملازمین پر نظر رکھنے کیلئے ایپ تیار 

پشاور:محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام صوبے بھر میں صفائی اور حفظان صحت کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے محکمہ خزانہ نے خیبر پختونخوا کے 28 اضلاع میں ویلج کونسلوں کی سطح پر صفائی کیلئے یومیہ اجرت کی بنیاد پر عملہ بھرتی کرنے اور مطلوبہ آلات کی خریداری کیلئے 60 کروڑ روپے کا بجٹ جاری کیا ہے۔

یکم جولائی سے چار ماہ کے لئے چلائی جانے والی مہم میں صفائی کی ذمہ داری سیکرٹری ویلج کونسل کی ہوگی‘تاہم ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی بینک سے ہوگی۔

صفائی عملہ پر نظر رکھنے کے لئے گوگل میپ سے مدد لی جائے گی اور ملازمین کو خصوصی کوڈ جاری کئے جائیں گے۔

بھرتی ہونے والے ملازمین کے لئے ویکسی نیشن کی شرط لازمی ہوگی اور کورونا ویکسین نہ لگوانے شہری کو ملازمت پر نہیں رکھا جائے گا۔

 یہ عملہ روزانہ کی بنیاد پر ایک مناسب طریقہ کار کے ساتھ صفائی کا عمل یقینی بنائے گا عملہ صفائی کو ضروری مشینری اور سامان بھی مہیا کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کی ہدایات کی روشنی میں صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر صفائی اور ستھرائی کا یہ عمل صحت عامہ کی بہتری کیلئے بہت مفید ثابت ہو گا۔