بی آر ٹی کی شفافیت پر مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا گیا 

پشاور: خیبرپختونخواسمبلی میں اپوزیشن نے بی آرٹی پشاور منصوبے میں مبینہ بے قاعدگیوں اورکرپشن پرحکومت کاچیلنج قبول کرتے ہوئے یکم جولائی کو مناظرے کیلئے وقت مقرر کردیا۔

سپیکر نے اپوزیشن کی جانب سے اکرم درانی (اپوزیشن لیڈر)،ایم پی اے خوشدل خان اورحکومت کی طرف سے وزیرمحنت شوکت یوسفزئی اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کوبریفنگ کیلئے اسمبلی کانفرنس روم یکم جولائی دن12بجے طلب کرلی۔