باجوڑ: ضلع باجوڑ چارمنگ کے مختلف علاقوں کرکنئی اور کوہی میں پچھلے 15 دن سے میزل (شیری) کی بیماری سے متعدد بچے متاثر ہوئے ہیں۔
اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ بیماری سے اب تک دو بچے جاں بحق ہوگئے،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کو اطلاع دینے کے باوجود مکمل خاموش ہیں۔
اہلیان علاقہ نے نوٹس لینے اور علاقے میں ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔