لنڈی کوتل میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق ، 6 زخمی

پشاور: خیبر پختون خوا کے علاقے لنڈی کوتل کے ایک گھر میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختون خوا لنڈی کوتل کے علاقے سدوخیل کے ایک گھر میں دھماکا ہوا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے فوری طور پر وہاں پہنچ گئے، زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر پشاور اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے سبب چار افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے جن میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے، شواہد جمع کیے جارہے ہیں اور دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جارہا ہے۔