علی گل فیاض ایم ڈی بینک آف خیبر تعینات 

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے علی گل فیاض کو ایم ڈی بینک آف خیبر تعینات کردیا ہے۔

صوبائی کابینہ کے پندرہ جون کو ہونے والے اجلاس میں اس کی منظوری دی گئی تھی۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس کی منظوری کے بعد اس سلسلے میں سمری وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ارسال کی گئی اور وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد علی گل فراز کو نیا ایم ڈی تعینات کردیا گیا ہے۔

 نئے ایم ڈی کی تعیناتی کا باقاعدہ اعلامیہ کل جاری کیا جائے گا۔

 نئے ایم ڈی کی تقرری ڈیڑھ سال بعد کی جارہی ہے نئے ایم ڈی بینک آف خیبر کی تقرری صوبائی حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کی جانب سے کی گئی ہے۔