ٹانک: گاؤں نصران کے قریب محسود کورونہ میں کھلونا بم پھٹنے کے باعث 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
خیبرپختون کے ضلع ٹانک کے گاؤں نصران کے قریب محسود کورونہ میں کھلونا نما بم پٹھنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے، تینوں بچے آپس میں بھائی تھے۔
پولیس حکام کے مطابق علاقہ محسود کورونہ کے قریب گزرنے والے سدگی نالے میں بچے نہا رہے تھے، کہ انہں وزیرستان کے پہاڑوں سے بہہ کر آنے والا قاتل کھلونا مل گیا، بچے کھلونے کے ساتھ کھیلنے میں مصروف تھے کہ وہ پھٹ گیا اور تینوں بھائی وحید، فرمان اور ناصر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
بچوں کی موت کی خبر ملتے ہی والد عبد الخالق کے گھر میں کہرام مچ گیا، واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔