ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور انٹیلیجنس اداروں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ درابن کے دامانی ایریا میں پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیوں نے مشترکہ اپریشن کیا اس دوران دہشتگردوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں  کی شناخت حاجی اکبر اور اورعجب گل کے نام سے ہوئی، مرنے والے ملک دشمن عناصرکاروائیوں میں ملوث تھے اور پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عجب گل نے خود کش کی ٹریننگ بھی کی ہوئی تھی جب کہ حاجی اکبر ٹی ٹی پی گنڈہ پور مڈی کا کمانڈر تھا اور ان کے پاس ٹی ٹی پی کے کارڈ بھی موجود تھے جب کہ دہشتگردوں سے خودکش بم میں استعمال ہونے والا مواد اور دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے۔