واشنگٹن: امریکی کمپنی کیسیا پر ہونے والے ایک سائبر حملے کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد کاروباری ادارے متاثر ہوئے ہیں۔
کیسیا کے تیار کردہ سافٹ ویئر کو انتہائی خفیہ طریقے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے کئی دیگر بڑی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ سویڈن کی سب سے بڑی سپر مارکیٹ چین کوپ بھی متاثر ہوئی ہے۔
ہفتے کے روز کوپ کی آٹھ سو بڑی دکانوں کو بند رکھا گیا کیوں کہ اس کمپنی کا آئی ٹی سسٹم مفلوج ہو کر رہ گیا تھا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے خفیہ اداروں کو اس سائبر حملے کا سراغ لگانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔