سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے پلیٹ فارم پر دو نئے فیچرز لانے پر غور کررہا ہے۔
کمپنی ایسے خیال پر کام کررہی ہے جس کے تحت ٹوئٹر پر ٹوئٹس محدود کیے جاسکیں گے دوسری سہولت یہ ہوگی کہ اگر کوئی الفاظ آپ پسند نہیں کرتے تو کوئی بھی صارف آپ کو اس الفاظ سے ریپلائے نہیں کرسکے گا، خودکار طریقے سے ٹوئٹ بتا دے گا کہ صارف کے لیے یہ الفاظ ترجیح کے خلاف ہے۔
ٹوئٹر پر ابھی کیے جانے والے ٹوئٹس کسی صارف کے تمام فالورز کے سامنے نظر آتے ہیں تاہم مستقبل میں اب مخصوص افراد کو نظر آیا کریں گے۔ پلیٹ فارم آپ کو آپشن دے گا کہ یہ ٹوئٹر دوستوں یا پھر سب کے لیے ہے۔
ٹوئٹر کے فیچر میں 2 آڈینس گروپس ہوں گے ایک ‘ایوری ون’ اور دوسرا ‘ٹرسٹڈ فرینڈز’ جن میں سے کسی ایک کا انتخاب ٹوئٹ کرتے ہوئے کیا جائے گا۔
اسی طرح صارفین کے لیے دوسری سہولت ریپلائیز کو فلٹر کرنے کے حوالے سے ہے جس سے صارفین مخصوص الفاظ یا جملوں کا انتخاب کرسکیں گے جو وہ دیکھنا نہیں چاہتے، اس طرح کوئی بھی فرد آپ کے لیے جملہ لکھتا ہے اور وہ آپ پسند نہیں کرتے تو ٹوئٹر فوراً متنبہ کردے گا کہ یہ الفاظ اس فرد کی ترجیح کے خلاف ہے۔
خیال رہے کہ اس فیچر سے عندیہ ملتا ہے کہ کسی فرد کو الفاظ کے استعمال سے نہیں روکا جائے گا بلکہ ان کی رسائی کو محدود کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے یہ ابھی خیال ہے اس پر عملی اقدامات کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔