خیبرپختونخوا، سکولوں میں سیکنڈ شفٹ کب سے شروع ہوگی؟

پشاور:خیبرپختونخوا کے سکولوں میں رواں سال اگست سے سیکنڈ شفٹ پروگرام شروع کرنیکافیصلہ کرلیا گیا۔ 

تفصیلات کے وزیرتعلیم خیبرپختونخوا  شہرام خان ترکئی  نے میڈیا کو بتایا کہ  اگست سے سیکنڈشفٹ پروگرام شروع کرنیکافیصلہ کیاگیاہے جس کے مطابق  سیکنڈ شفٹ سکول کے اوقات کار نارمل سکول چھٹی کے بعد شروع ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ اولین ترجیح خیبرپختونخوا کے دور افتادہ پہاڑی اضلاع کودی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  سیکنڈشفٹ پروگرام کامقصدڈراپ آؤٹ ریشیوکم کرناہے، سیکنڈشفٹ میں سکولوں کواپ گریڈکیاجائے گا جبکہ پرائمری میں مڈل اورمڈل میں ہائی جبکہ ہائی میں ہائیرسیکنڈری کی تعلیم دی جائے گی۔