تنخواہ نئی ہوگی یا پرانی؟ محکمہ خزانہ نے اعلامیہ جاری کردیا
پشاور:خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ نے عیدالاضحی کے موقع پر تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
محکمہ خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق متعلقہ محکموں کو عید الاضحی کے موقع پر تمام مسلم سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 15 جولائی سے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ٹریژری قوانین کے مطابق اگر کوئی مذہبی تہوار مہینے کے آخری 10 دنوں میں آ رہا ہو تو ملازمین کو اس سے 5 دن قبل تنخواہیں اور پنشن ادا کی جائے گی۔
اسی قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام مسلمان سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 15 جولائی سے تنخواہیں اور پنشن جاری کرنے کے انتظامات کرنے کے لیے اعلامیہ جاری کیا ہے۔