اسلام آباد: حکومت کی مثبت معاشی پالیسی کام کر گئی، سمارٹ فون بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنینے پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا۔
ملک میں سمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کر دیا گیا-
تفصیلات کیمطابق حکومت کی جانب سے ملک میں موبائل ڈیوائس بنانے کے حوالے سے گزشتہ برس نئی پالیسی متعارف کروائی گئی تھی جس کے ثمرات اب آنا شروع ہو گئے-
دنیا کی سب سے بڑی سمارٹ فون ساز کمپنی سام سنگ نے پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے اہم پیش رفت یہ ہوئی ہے کہسام سنگ نے اپنا یونٹ قائم کرنے کیلئے کمپنیوں کا انتخاب کر لیا، جنہیں شارٹ لسٹ کرنے کے بعد سمارٹ فون کی مینوفیکچرنگ کی ذمہ داری سونپی جائے گی-
ذرائع کا کہنا تھا کہ 3 پارٹیوں میں سے ایک کے پاس کوریا کی فرنچائز ہے جس نے آٹو ڈیولپمنٹ پالیسی (اے ڈی پی) 21-2016 کے تحت پاکستان میں گاڑیوں کے اسمبلنگ کے پلانٹس قائم کر رکھے ہیں۔