تر نا ب فارم میں آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق

پشاور: نوا حی علا قے چمکنی تر نا ب فارم میں گیس لیکج کے باعث آتشزدگی کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہو گیا ۔ 

واقعا ت کے مطابق مد عی مصطفی ولد حیب الرحما ن سکنہ ٹل حال مسلم سٹی ٹاﺅ ن نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر کے بیٹھک میں سو رہا تھا کہ اسی دوران دھما کہ کی آواز سنا ئی اور سا تھ چیخ و پکا ر بھی تھی جب وہ گھر کے اندر گیا تو والد حیب الرحما ن کے کمرے میں آگ لگی تھی جس کے نتیجے میں اسکا والد جھلس کر جاں بحق ہو گیا 
لوگو ں نے اپنے مدد آ پ کے تحت آ گ پر قا بو پا لیا مد عی نے بتایا کہ آ گ گیس پا ئپ لا ئن کی لیکج کے باعث لگی تھی پولیس نے نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اور شواہد اکھٹے کر کے تحقیقا ت شروع کر دی ہے ۔