لاہور: ملک بھر میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ہے، دہشتگردی کا الرٹ 2 خطرناک دہشتگردوں کی گرفتاری کے بعد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی نے مختلف اضلاع میں 23 آپریشن کئے اور متعدد مشتبہ افراد سے تفتیش کی۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ملک بھر میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے۔
سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے جا رہے ہیں۔
گزشتہ 7 روز میں مختلف اضلاع میں 23 آپریشن کیے اور اس دوران 23 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔
ان آپریشن کے دوران 2 خطرناک دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ دہشتگردوں میں عبدالصمد اور اکرام اللہ خان شامل ہیں، دہشت گرد عبدالصمد کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا اور دوسرے دہشتگرد اکرام اللہ خان کو ننکانہ صاحب سے گرفتار کیا گیا۔
دہشتگردی کا الرٹ 2 خطرناک دہشتگردوں کی گرفتاری کے بعد کیا گیا ہے۔