تھوک کی مدد سے شوگر لیول چیک کرنیوالا آلہ تیار

ماہرین کی کاوشوں کے باعث ایک ایسا آلہ تیار کرلیا گیا ہے کہ جس میں تھوک کی مدد سے شوگر لیول جانچا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ماہرین نے ایک ایسی اسٹرپ تیار کی ہے، جس پر اگر کسی شخص کا لعاب ڈالا جائے گا تو خون میں گلوکوز کی مقدار معلوم ہوجائے گا۔

ماہرین نے بتایا کہ مریض جب اپنی زبان پر اس پٹی کو رکھے گا تو شوگر کا نتیجہ اُسے اسمارٹ فون کی ایپ پر نظر آجائے گا۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ شوگر چیک کرنے کی مشین میں بھی اسی طرح کے مرکب شامل ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اسٹرپ میں موجود الیکٹرانک مواد سیاہی پر مشتمل ہیں، جس کی مدد سے مزید اسٹرپ آسانی سے تیار کی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پٹی کے ذریعے صرف شوگر ہی نہیں بلکہ کرونا ٹیسٹ، الرجی، ہارمون اور کینسر کی تشخیص بھی کی جاسکے گی۔

رپورٹس کے مطابق فی الحال اسٹرپ کی آزمائش جاری ہے، کلینکل ٹرائلز اور منظوری کے بعد اسے ڈبلیو ایچ او سے منظور کروا کے بڑے پیمانے پر تیار کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ عام طور پر دنیا بھر میں شوگر لیول گھر میں چیک کرنے کے لئے خون کے ایک قطرے کی ضرورت ہوتی ہے جس کی مدد سے ڈیوائس موجودہ شوگر لیول کی نشاندہی کرتی ہے۔