انٹرنی نرسنگ سٹاف کیلئے بڑی خوشخبری

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری،نیم سرکاری خودمختار اداروں اور ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ میں کا م کرنے انٹرنی نرسنگ سٹاف کے ماہانہ وظیفہ میں اضافہ کرکے اسے 20ہزار سے بڑھا کر31ہزار روپے کردیا ہے۔

 اس سلسلے میں صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اس اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق تمام سرکاری،نیم سرکاری اور خودمختار اداروں میں انٹرن شپ کرنے والے نرسنگ سٹاف کے ماہانہ وظیفے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے بیس ہزار سے بڑھا کر ماہانہ 31ہزار روپے مقرر کردیاہے۔

 اعلامیہ میں کہاگہا ہے کہ اس کا اطلاق سرکاری اداروں کے علاوہ نیم خودمختار سرکاری اداروں اور ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ میں کام کرنے والی انٹرنی نرسنگ سٹاف پر بھی ہوگا جبکہ اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا