لاہور:پنجاب اور خیبر پختونخوا بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنز اور جنرل انڈسٹری کو گیس کی فراہمی دو روز کے لیے بند کی گئی ہے۔گیس کی فراہمی ہفتہ سے پیر تک معطل رہے گی۔
سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے طرف سے ہفتہ سے پیر تک گیس کی فراہمی معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔