خیبرپختونخوا میں عیدالاضحی سادگی سے منانے کا فیصلہ

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے عید الاضحی پر کورونا وبا کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظرصوبائی کابینہ اراکین، پارلیمانی سیکرٹریوں اور ممبران صوبائی اسمبلی کو عید سادگی سے منانے اور عید کے موقع پر میل جول سے پرہیز کرنے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے باقاعدہ طورپر جاری ہونے والے ہدایت نامے کے مطابق کورونا وبا کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر وزیر اعلیٰ نے خود بھی عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صوبائی کابینہ اراکین، پارلیمانی سیکرٹریز اور ممبران صوبائی اسمبلی کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے حلقوں اور حجروں میں لوگوں سے عید ملنے اور عوامی میل جول سے گریز کریں اور کورونا کی روک تھا م کے لئے جاری ایس اور پیز اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے