طورخم بارڈر سے افغانی طلباء کی پاکستان آمد

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے احکامات کی روشنی میں افغانی طلباء کی بذریعہ طورخم بارڈر پاکستان آمد جاری، ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر(لنڈیکوتل) اشرف الدین طورخم بارڈر پر افغانی طلباء کی آمد کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

آج کے دن بھی افغانی طلباء کی بڑی تعداد میں پاکستان آمد متوقع ہے جس کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے اور ان کو سیکورٹی کے حفاظتی حصار میں مختلف قرنطینہ سنٹر منتقل کیا جائیگا، افغانستان سے آنیوالے طلباء پشاور اور ملک کے دیگر اضلاع کے مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں جس کو امتحانات اور کلاسز شروع ہونے کے باعث بارڈر کراسنگ کی مشروط اجازت دی گئی ہے، این سی او سی کے ہدایات کی روشنی میں طلباء کی آمد کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی مختلف مقامات پر سہولیات سے آراستہ قرنطینہ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں طلباء کو منتقل کیا جائیگا۔