پشاور:آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں پشاور کے 2 حلقوں کے 4 پولنگ سٹیشنوں کے غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ٗ ایل اے45 کے سٹی سکول نمبر1 کے پولنگ سٹیشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالماجد کو 243 ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہوئی۔
آزاد امیدوار عبدالناصر نے 209 اور جماعت اسلامی کے عبدالباری نے 36 ووٹ حاصل کئے۔ خواتین پولنگ سٹیشن میں عبدالماجد کو 189 ٗ عبدالناصر کو 134 اور عبدالباری کو 32 ووٹ ملے۔
حلقہ ایل اے 39 کے لئے سٹی سکول نمبر3 کے پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے راجہ محمد صدیق کو 22 ٗ پی ٹی آئی کی نازیہ نیاز کو 10 اور آزاد امیدوار عائشہ مصطفی کو 2 ووٹ ملے۔ یہاں 34 ووٹ پول ہوئے .
سٹی سکول نمبر1 میں 592 میں سے 456 ووٹ پڑے اور ٹرن آؤٹ 71 فیصد رہا ہائر سیکنڈری سکول نمبر3 میں قائم پولنگ سٹیشن میں 103 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 34 نے ووٹ پول کیا جن میں 25 مرد اور 9 خواتین ووٹرز شامل تھیں۔