خیبرپختونخوا میں بارشوں اورتیزہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونیکا امکان 

پشاور: خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں اورتیزہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونیکا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ انتظامیہ اورتمام اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبہ کے بعض اضلاع میں مون سون کی بارشوں اورتیزہواؤں کا سلسلہ منگل سے شروع ہونے کا امکان ہے جو جمعہ کے دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ انتظامیہ اور اداروں کوپیشگی اقدامات اورالرٹ رہنے کی ہدایات کردی گئی ہے۔

 اعلامیہ کے مطابق شانگلہ،بٹگرام،بونیر،مانسہرہ،بالاکوٹ،ایبٹ آباد، کوہستان، مردان، چارسدہ،کوہاٹ کے برساتی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے۔

 پشاورمیں اربن فلڈنگ اوربالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ کے بھی خدشات ہیں۔