پشاور:بی آرٹی پشاور کی ویب سائٹ اور سافٹ وئیر ہیک ہونے کی اطلاعات پر کمپنی کے ترجمان نے وضاحتی بیان میں سافٹ ویئر ہیک ہونے کی تردید کی ہے۔
کمپنی ترجمان محمد عمیر کے مطابق سوشل میڈیا کی ذرائع پر جعلی زوکارڈز کے استعمال اور سافٹ ویئر ہیک ہونے کی افواہیں اڑائی جارہی ہیں۔
سافٹ ویئر اور کارڈزکی تیاری کی رسائی تکنیکی ٹیم کے علاوہ کسی کے پاس نہیں۔
دوران سفر مسافروں کے کارڈ چیک کرنا اور سکین کرنا معمول کی کاروائی ہے اور اس میں ہیک ہونے یا جعلی کارڈ کے استعمال کی افواہوں پر کان نہ دھریں جائیں۔