خیبر پختونخوا کابینہ کے 2ارکان برطرف 

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ کے 2ارکان کو برطرف کردیا۔

 گورنر شاہ فرمان نے خصوصی اختیارات کے تحت صوبائی وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ اور مشیر مال قلند لودھی کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

 ہشام انعا م اللہ اور قلندر لودھی کو پہلے بھی وزارتوں سے فارغ کیا گیا تھا۔

آئندہ چند روز میں کابینہ میں مزید ردوبدل کا امکان ہے