بی آر ٹی میں خواجہ سراؤں کیلئے نشستیں مختص

پشاور:بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) میں خواجہ سراؤں کیلئے بھی نشستیں مختص کر دی گئیں۔

 ترجمان کے مطابق  خواجہ سراء  ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں انہیں بھی دیگر افراد کی طرح بی آر ٹی میں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی ہر بس میں خواجہ سراؤں کیلئے ترجیحی نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

انہوں نے مسافروں سے بھی اپیل کی کہ وہ بی آر ٹی بسوں میں خواجہ سراؤں کیلئے مختص سیٹوں پر نہ بیٹھیں اور ان سیٹوں پر صرف خواجہ سراؤں کو ہی ترجیح دیں۔