اسلام آ باد: وز یر اعظم عمران خان نے سیاحت کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاحت کے شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
سیاحت کے فروغ سے نہ صرف مقامی علاقوں میں معاشی سرگرمی پیدا ہوگی بلکہ ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو نگے۔
بدھ کووزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی جس میں وزیرِ اعلیٰ نے وزیرِ اعظم کو مختلف اضلاع میں جاری سیاحتی سرگرمیوں اور آنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو سہولت فراہم کرنے اور مسائل کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا. اسکے علاوہ سیاحت کے فروغ کیلئے دیئے گئے روڈ میپ کے مطابق ترقیاتی منصوبوں اور اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
انضمام شدہ اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر بھی بریفنگ دی ۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے سیاحت کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاحت کے شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے نہ صرف مقامی علاقوں میں معاشی سرگرمی پیدا ہوگی بلکہ ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو نگے۔