پشاور: خیبر پختونخوا میں گھر گھر کورونا سے بچا ؤ کی ویکسی نیشن مہمکل بروزجمعرات سے شروع ہوگی۔
ای پی آئی کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے بچا ؤکی گھر گھر ویکسی نیشن مہم جمعرات شروع ہوگی۔
ویکسی نیشن کی مہم پشاور سمیت مردان، سوات، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں چلائی جائیگی۔
مراسلے کے مطابق ویکسین لگانے کی مہم 10 اگست تک جاری رہے گی۔
متعلقہ اضلاع کے ڈی ایچ اوز کو اس سلسلے میں مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔