لکی مروت سے تیل اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت 

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ایف آر لکی مروت سے تیل اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت کر لیے گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ نئی دریافت سے 11 اعشاریہ 8 ایم ایم سی ایف ڈٰی گیس ملے گا اس کے علاوہ نئے ذخائر سے 945 بیریل یومیہ تیل بھی حاصل ہوگا۔ 

او جی ڈی سی ایل کے مطابق کاوا گڑھ فارمیشن میں یہ پہلی دریافت ہے، دریافت ذخائر سے ناصرف ملک میں توانائی کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے میں مددملے گی بلکہ حالیہ ڈویلپمنٹ ایکسپلوریشن کے لیے نئے مقام کھولنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔