پشاور: پولیس موبائل پر گرنیڈ حملہ،ایک اہلکار شھید

پشاور: کارخانوں چیک پوسٹ کے قریب پولیس موبائل پر گرنیڈ حملہ میں ایک اہلکار شھید ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق  اسسٹنٹ کمشنر پشاور پولیس کے ہمراہ کارخانوں مارکیٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کیخلاف کاروائی میں مصروف تھے، کہ  اس دوران نامعلوم شخص نے پولیس موبائل پر گرنیڈ حملہ کیا۔

دہشت گرد حملے میں آر آر ایف ٹیم کا حولدار  ابن امین گرنیڈ کا نشانہ بن کر شہید ہوگیا،جبکہ پولیس سمیت کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور شہید اہلکار کی لاش کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔
حملے کے فورا" بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کردیا گیا ہے،اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔۔