پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طوفانی بارشوں سے مختلف حادثات کے نتیجے میں مزید تین افراد جاں بحق جبکہ چار افراد ذخمی ہو ئے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی جاری کی جانیوالی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں گزشتہ روز کی بارشوں سے مذید چھ گھرو ں کوجزوی نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کوامدادی کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت ہے۔
رپورٹ کے مطابق چترال کے علاقوں اویرک،منور، بیشکیر،نرکورٹ اور بیگھوسٹ جانے والی سڑک کوجزوی طور پربحال کردیاگیا۔