چارسدہ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چار سدہ اسپتال کی ڈاکٹر ماریہ کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ ایم ایس ڈاکٹر جہانزیب نے انہیں ہراساں کیا۔
ڈاکٹر ماریہ کے لگائے گئے الزام کے مطابق ڈاکٹر جہانزیب نے17 ڈاکٹرز کا تبادلہ کیا، 5 ڈاکٹرز نے عدالت سے حکم امتناع لے کر دوبارہ ڈیوٹی جوائن کی جس پر ڈاکٹر جہانزیب سے ہراساں کیا اور بدتمیزی بھی کی۔
دوسری جانب ڈاکٹر ماریہ کے الزام کے جواب میں ڈاکٹر جہانزیب کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیوٹی جوائن کرنے کا تحریری حکم نامہ لانے کا مطالبہ کیا تھا، خاتون ڈاکٹر نے پہلے گالم گلوچ کی۔