محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کیلئے الرٹ جاری کردیا

پشاور: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، چترال، بونیر اور سوات میں بارش ہوسکتی ہے جبکہ نوشہرہ، پشاور، چارسدہ اور کرم میں بھی بارش متوقع ہے۔

بارش کے باعث لینڈسلائیڈنگ اور طغیانی آسکتی ہیں جس سے تباہی کے امکانات ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کاکول میں20اورمالم جبہ میں15ملی میٹربارش ریکارڈ کیا گیا، جس سے مختلف علاقوں میں نظام زندگی متاثر ہوا، کئی جگہوں پر حادثات بھی پیش آئے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دروش میں38ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مون سون سیزن کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں بھی بادل چھائے ہوئے ہیں، صبح سویرے بوندا باندی بھی ریکارڈ کی گئی۔