باچا خان ائرپورٹ پر 27مسافر آف لوڈ

پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 27 مسافر وں کو آف لوڈ کردیا گیا۔

آج سے اندرون ملک فضائی سفر کیلئےکورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق باچا خان ائیرپورٹ پر27 مسافروں کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے پرآف لوڈ کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ مسافر نجی ائیر لائنز سے کراچی جارہے تھے۔