خیبرپختونخوا کے وزیربلدیات اکبر ایوب خان وزارت سے مستعفی ہوگئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کے مطابق وزیربلدیات اکبر ایوب خان وزارت سے مستعفی ہوگئے۔
کامران بنگش کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان نے اکبرایوب خان کا استعفی منظور کردیا ۔
سابق وزیر بلدیات اکبر ایوب خان کا اپنے استعفیٰ کے حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی ٹیم میں تمام صلاحیتوں کے ساتھ خدمت کی تاہم اب صحت اور حلقہ انتخاب کی مصروفیات کے باعث مزید اپنی زمہ داریاں جاری رکھنے سے قاصر ہوں ۔
اکبر ایوب خان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں خدمات کی انجام دہی میرے لئے اعزاز تھا، وزارت کیلئے اعتماد کرنے پر میں وزیراعلیٰ محمود خان کا ذاتی طور پر مشکور ہوں۔
اکبر ایوب خان نےکہا کہ اب اپنے حلقہ انتخاب اور صحت پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔