وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کے درمیان ایک مرتبہ پھر رابطہ

 اسلام آباد:وزیراعظم عمرا ن خان اور ترک صدر طیب اردوان  کے درمیان ایک بار پھر ٹیلی فونک رابطہ ہو ا جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال سے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم  عمران خان اور ترک صدر نے افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی۔

 وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتحال پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان کل دوبارہ رابطہ بھی متوقع ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کل بدھ کو جرمن چانسلر انجیلا مرکل  سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کریں گے ان سے بھی افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔