پشاورسے داعش اور ٹی ٹی پی کے کمانڈرز گرفتار

صوبائی دارالحکومت پشاورمیں پولیس نے داعش اور کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈرز کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیا گیا داعش کا کمانڈرپشاور اور خیبر پختون خوا میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، جسے انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حوالےکر دیا گیا ہے۔

پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ مردان پولیس حملے میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر حسن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

پشاور پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر حسن کو بھی مزید تفتیش کے لیے انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حوالے کیا گیا ہے۔

پشاور پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر کے مردان میں موجود 2 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔