خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں کورونا کی چوتھی لہر میں شدت آگئی، پشاور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 27 ، ایبٹ آباد میں 34 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ شرح ایبٹ آباد میں 34 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ اورکزئی میں 19 فیصد اور لوئر چترال میں 9 فیصد کورونا مثبت کیسز ریکارڈ ہوئے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تقریباً 6 فیصد ریکارڈ کی گئی اور 24 گھنٹوں میں 3 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 65 اموات بھی ہوئیں۔