خیبر پختونخوا کی متعدد جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی ٹھونس دیئے گئے 

پشاور:صوبہ خیبر پختونخوا کی متعدد جیلوں میں قیدی مقررہ تعداد سے زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق سنٹرل جیل پشاور میں 319قیدی اضافی ہیں جبکہ یہاں 2820قیدیوں کی گنجائش ہے۔

گنجائش سے زائد قیدی بھرنے سے ان کی تعداد 3139ہو گئی اسی طرح ڈی آئی خان جیل میں قیدیوں کی گنجائش 350ہے لیکن جیل میں 446قیدی موجود ہیں،بنوں جیل میں بھی 279اضافی قیدیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

سنٹرل جیل مردان میں 103اور کوہاٹ جیل میں 495اضافی قیدی موجو ہیں،صوبے کی تیمرگرہ جیل میں 129، لکی مروت میں 147اور ڈسٹرکٹ جیل سوات میں 260اضافی قیدی رکھے گئے ہیں۔