پشاور:محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا نے یلو کیپ ٹیکسی ڈرائیوروں کی جانب سے زائد کرایہ کی وصولی کا نوٹس لیتے ہوئے ان ٹیکسیوں میں کرایہ میٹر نصب کرنیکی ہدایت کردی ہے۔اس ضمن میں ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دیدی گئی ہے۔
محکمہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے مقرر کردہ کرایہ پر عملدرآمد کرانے کیلئے یلو کیپ ٹیکسیوں میں کرایہ میٹر نصب کیا جائیگا جس سے کرایہ کی رسید بھی حاصل کی جاسکے گی۔
واضح رہے کہ محکمہ کو ان ٹیکسیوں میں سفر کرنیوالے شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہورہی تھیں جن میں ان یلو کیپ ٹیکسی ڈرائیوروں کی جانب سے زائد کرایہ کی وصولی کی نشاندہی کی گئی تھی جس پر محکمہ نے نوٹس لیتے ہوئے کرایہ میٹر نصب کرنیکا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔